• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشتگردی کے سات مقدمات میں 13شہادتیں قلمبند

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک راولپنڈی کےجج محمد اصغر خان نے دہشت گردی کے سات مقدمات میں 13شہادتیں قلمبند کرتے ہوئے مزید گواہ طلب کرلئے، عدالت نے تھانہ نیلہ چکوال میں درج دہشت گردی کے مقدمہ میں ملوث ملزم ظفر اقبال کیخلاف تین شہادتیں قلمبند کرتے ہوئے گیارہ مئی کو مزید گواہ طلب کرلئے، تھانہ سی ٹی ڈی میں درج بارودی مواد برآمدگی کیس کے ملزم علیم خان اور تھانہ صدر تلہ گنگ میں درج کیس کے ملزم نعیم الرحمان کیخلاف ایک ایک شہادت قلمبند کرکے بارہ مئی، تھانہ جلالپور شریف میں درج اغوا اور دہشت گردی کے مقدمہ میں ملوث ملزمان نسیم بیگم وغیرہ کیخلاف دو گواہ قلمبند کر کے سولہ مئی، تھانہ صدر حسن ابدال میں درج دہشت گردی کے مقدمہ میں ملوث ملزمان شیر افضل وغیرہ کیخلاف ایک شہادت قلمبند کر کے 9مئی، تھانہ سی ٹی ڈی میں درج بارودی مواد برآمدگی کیس کے ملزم شاہد گل کیخلاف پانچ شہادتیں قلمبند کر کے دس مئی اور اسی تھانہ میں درج مذہبی منافرت پھیلانے کے مقدمہ میں ملوث ملزم عبدالصمد کیخلاف ایک شہادت قلمبند کر کے دو مئی کو مزید گواہ طلب کرلئے گئے۔
تازہ ترین