• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نجی اسکولوں کو3ماہ کی یکمشت فیس لینے کی اجازت نہیں دینگے،وفاقی وزیر

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)وفاقی وزیربرائے پارلیمانی امورشیخ آفتاب احمدنے کہا ہے کہ سرکاری افسروں کو گریڈ20,19اور21میں ترقی دینے کے لئے لازمی تربیتی کورس کرایاجاتاہے جس کامقصد ان افسروں کی مہارت میں اضافہ کرناہے۔ ان میں سینئرمینجمنٹ کورس، نیشنل مینجمنٹ کورس اور مڈکیرئیر مینجمنٹ کورس شامل ہیں۔ انہوں نے یہ بات قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات میں شیخ صلاح الدین کے سوال پر بتائی۔ سپیکر سردارایازصادق نے اجلاس کی صدارت کی۔ شیخ رشیداحمدکے سوال پر تحریری جواب میں وزیرانچارج کابینہ ڈویژن نے بتایاکہ وزیراعظم کی ہدایت پرراولپنڈی میں ویمن ہسپتال کی تعمیرکے لئے نظرثانی شدہ پی سی ون تیارکیاگیاہے۔ 200بستروں کے ہسپتال کاپی سی ون سی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں پیش کیاجائے گا۔ پارلیمانی سیکرٹری ریلوے سید عاشق حسین نے بتایاکہ ریلوے میں 1290مزدورکنٹریکٹ پر کام کررہے ہیں انہیں ریگولر کرنے کی فی الحال کوئی تجویز زیرغور نہیں۔ وزیرمملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے وفاقی نظامت تعلیمات کے تحت کام کرنے والے اسلام آباد کے سکولوں اورکالجوں میں کل98967طلبہ زیرِتعلیم ہیں۔ بجٹ میں ان تعلیمی اداروں کے لئے 3469.806ملین روپے کابجٹ مختص کئے گئے۔
تازہ ترین