• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پانچ ممتاز مصوروں کے خطاطی کے فن پاروں کاگروپ شو

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) آرٹ سین گیلری میں پانچ ممتاز مصوروں کے مصورانہ خطاطی کے فن پاروں کے گروپ شو کا آغاز ہو گیا۔ جسے مشق جنوں کا عنوان دیا گیا ہے ۔ اس گروپ شو میں جن مصوروں کے فن پارے ڈسپلے کیے گئے ہیں ۔ ان میں مصور امین الحسنات، جاوید قمر، مینب علی، نورین اختر اور آفاق احسان کے مصورانہ خطاطی کے فن پارے شامل ہیں، جن کی مجموعی تعداد40 ہےیہ شو 22 مئی تک جاری رہے گا۔
تازہ ترین