• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاٹا پر آئینی ترمیم مؤخر کرنا وزیر اعظم کیلئے سیاسی تباہی کے مترادف ہے، اسفندیار

پشاور (نمائندہ جنگ) عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان نے فاٹا اصلاحات پر آئینی ترمیم مؤخر کرنے کے اعلان کی مذمت کرتے ہوئے اسے قبائلی عوام اور ملک کے ساتھ ظلم و زیادتی قرار دیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ فاٹا پر آئینی ترمیم مؤخر کرنا وزیر اعظم کیلئے سیاسی تباہی کے مترادف ہو گا، وزیر اعظم نے صرف  دو افراد  کی خاطر  بل موخرکرکے  قبائل  سے کئے معاہدو ں سے انحرا ف کیا ، سیاسی ساکھ ختم ہو سکتی ہے،وزیر اعظم نے پارلیمنٹ اور قبائلی عوام کیساتھ کئے معاہدوں سے انحراف کیا ہے،ان کی سیاسی ساکھ ختم ہو سکتی ہے، انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے وزیر اعظم کی سیاسی ساکھ ختم ہو سکتی ہے، انہوں نے کہا کہ فاٹا اصلاحات کی منظوری ایک کٹھن مرحلہ تھا ، وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد پارلیمنٹیرینز کیساتھ بات چیت میں معاملات طے پائے اور پھر اس حوالے سے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی سربراہی میں کمیٹی بنائی گئی جس نے اس اہم قومی ایشو پر کام کیا اور اس حوالے سے قبائلی مشران و پارلیمنٹیرینز  اور تمام مکتبہ فکر کے لوگوں کے ساتھ ملاقاتیں کی گئیں اور تمام حقائق کو مدنظر رکھ کر اس کمیٹی نے تجاویز پیش کیں اور ان تجاویز کی روشنی میں اس بل کو کابینہ سے منظوری کے بعد پارلیمنٹ میں پیش کیا گیا۔
تازہ ترین