• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماہ رمضان ،بولی وڈ کی نامور شخصیات کیجانب سے مبارکباد

ممبئی ( مانیٹرنگ ڈیسک) رمضان المبارک کی آمد پر جہاں دنیا بھر سے مسلمانوں کومبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے وہیں بولی وڈ اداکار بھی اپنے دنیا بھر کے مسلمان مداحوں کو ماہ صیام کی مبارک باد دیتے نظر آرہے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بولی وڈ کی کئی نامور شخصیات نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پررمضان شریف کی مبارک باد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے۔ان اداکاروں میں امیتابھ بچن،رشی کپور اور رندیپ ہودا سمیت کئی فنکار شامل ہیں جنہو ں نے تمام امت مسلمہ کو رمضان مبارک کی آمد کی مباکباد دی ہے۔
تازہ ترین