• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بائیوگرافیکل فلم’دی سائیلنٹ مین‘کا پہلا ٹیزر ٹریلر جاری

لاس اینجلس ( مانیٹرنگ ڈیسک) معروف ہولی وڈ اداکار لیام نیسن کی نئی بائیوگرافیکل ڈرامہ فلم’دی سائیلنٹ مین‘کا پہلا ٹیزر ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے ۔ہدایت کار پیٹر لینڈز مین کی اس بائیوگرافیکل فلم کی کہانی 1974میں امریکامیں مارک فیلٹ نامی ایک ایسے ایف بی آئی ایجنٹ کے گرد گھوم رہی ہے جس نے ایک فرضی نام کے ذریعے دو صحافیوں کی مدد کرتے ہوئے شہرۂ آفاق ’وائٹ گیٹ اسکینڈل‘سے پردہ اٹھایا ۔ٹام ہینکس ،مارک بوٹان اور گیری گوڈمین کی مشترکہ پروڈیوس کردہ اس فلم میں معروف ہولی وڈ اداکار لیام نیسن ایف بی آئی ایجنٹ مارک فیلٹ کے روپ میں دکھائی دینگے جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں ڈیانا لین، مایکا مونرو، ٹونی گولڈ وین، مائیکل ہال، کیٹ والش، ایڈی مارسن او ربروس گرین ووڈ شامل ہیں۔تاریخی واقعات کی عکاسی کرتی یہ تھرلراسپائی ڈرامہ فلم سونی پکچرز کلاسک کے تحت رواں سال سینما گھروں کی زینت بنائی جائیگی تاہم فلم کی ریلیز کی حتمی تاریخ کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا۔
تازہ ترین