• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلین حکومت کرکٹرز اور بورڈ حکام میں مصالحت کیلیے تیار

میلبورن(جنگ نیوز)آسٹریلین کرکٹرز اور بورڈ حکام میں معاوضوں کا تنازع طول پکڑتا جارہا ہے۔ فریقین اپنے موقف پر ڈٹے ہوئے ہیں، کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) نے آسٹریلین کرکٹرز ایسوسی ایشن (اے سی اے) کی جانب سے معاملے میں ثالثی کی تازہ ترین پیشکش کو بھی مسترد کردیا ہے۔ اس صورت حال میں کینگروز پلیئرز کی جانب سے ایشز سیریز کے بائیکاٹ کا خدشہ بڑھتا جارہا ہے۔ تاہم ایسے اشارے ملے ہیں کہ اگر ایشز کے بائیکاٹ تک بات پہنچی تو آسٹریلین حکومت کی جانب سے مصالحتی کوشش کی جاسکتی ہے۔
تازہ ترین