• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مخالفین نے باغ کو آگ لگا دی کارروائی کی جائے: راشد منیر ارائیں

ڈیرہ غازی خان (نمائندہ جنگ)گیریژن پبلک سکول وکالج ڈیرہ غازی خان کے ٹیچر موضع جھوک اُترا کے رہائشی راشد منیر ارائیں نے تھانہ جھوک اُترا پولیس کو تحریری درخواست میں بتایا کہ23 مئی کو ذاتی کام کے سلسلہ میں گھر سے باہر تھا، ٹیلیفون پر اطلاع ملنے پر اپنے باغ میں اپنے کزنوں کے ساتھ پہنچا تو کئی جگہ آگ لگی ہوئی تھی، اور مخالفین جعفر، ثاقب، شاکر، ایک نامعلوم کیساتھ باغ کے دیگر حصوں میں آگ لگا رہے تھے آگ سے سوا لاکھ روپے مالیت کے درخت و دیگر سامان جل گیا، پولیس مقدمہ درج کر کے ملزموں کے خلاف کاروائی کرے۔ 
تازہ ترین