• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم کراچی میں بجلی کے بحران کا نوٹس لیں،علامہ ناظر عباس

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شیعہ علماء کو نسل پا کستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی نے کہا ہے کہ حکومت اور کے الیکٹرک کے تمام تر دعووں کے باوجود کراچی کے شہریوں نے ماہ رمضان کی پہلی سحری اند ھیروں میں کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے فجر کی نماز میں بھی خلل پیدا کیا لگتا ایسا ہے کہ کسی سازش کے تحت پورے کراچی میں بیک وقت بجلی کو بند کیا گیا ایک طرف لوگوں نے رات اند ھیروں میں گزاری تو دوسری طرف مساجد کی سیکیورٹی بھی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے متا ثر ہوئی ۔ علامہ ناظر نے کہا کہ اس غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے گورنر سندھ،وزیر اعلیٰ سندھ اور کمشنر کراچی کے متعدد اجلاسوں کے بعد ہدایات اور دووں کی بھی قلعی کھول دی ہے،ہم وزیر اعظم پا کستان سے پرُ زور مطالبہ کرتے ہیں کہ کراچی میں بجلی کے بحران کا نوٹس لیں اور ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں۔
تازہ ترین