• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جدید علم کا حصول نوجوانوں کیلئے نہایت ضروری ہے‘جے ٹی آئی

کوئٹہ(پ ر) جمعیت طلباء اسلام کے صوبائی صدرجلال شاہ اخوندزادہ،حافظ محمدحسن شہاب اورآئی ٹی یونیورسٹی کے کنوینرسلیمان خان نے یونیورسٹی میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جدیدعلوم کاحصول مسلمانوں پرلازم ہے ٹیکنالوجی کی قوت حاصل کئے بغیرہم ترقی نہیں کرسکتے۔بدقسمتی سے 57اسلامی ممالک میں پانچ سوجامعات ہیں جبکہ صرف ہندوستان میں آٹھ ہزارسے زائدیونیورسٹیاں ہیں تمام اسلامی ممالک میں تعلیم کے حصول پراربوں روپے خرچ کرنے کے باوجودوہم معیاری تعلیم حاصل کرنے میں ناکام ہیں۔انہوں نے کہاکہ نئی نسل کوجدیدتعلیم کی سہولت دینے اورمفت تعلیم مہیاکرناحکومت کی ذمہ داری ہے لیکن بدقسمتی سے تعلیمی اداروں اورجامعات میں بھی کرپشن کی داستانیں عام ہیں انہوں نے کہاکہ نوجوانوں کوتعلیم سے آراستہ کرنے کے علاوہ ان کے عقائداورنظریات کاتحفظ بھی ضروری ہے لیکن حکومت کی جانب سے اس کے لئے کوئی خاطرخواہ انتظام موجودنہیں ہے۔
تازہ ترین