• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مخیر حضرات رمضان میں غریب و بے سہارا افراد کو یاد رکھیں، ڈپٹی کمشنر

باغ(نمائندہ جنگ)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ملک ایوب نے کہا ہے کہ دکھی انسانیت کی خدمت سے دنیا میں سکون اور آخرت میں بخشش کا ذریعہ ہے فلاح انسانیت فاونڈیشن اور جماعۃ الدعوۃ کی پاکستان و آزاد کشمیر میں سماجی خدمات تاریخ ساز ہیں ان کی خدمات کو ہر پاکستانی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں فلاح انسانیت کے رضاکاروں نے پاکستان وآزاد کشمیر کے کونے کونے اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں فلاح انسانیت فاونڈیشن کے زیر اہتمام بیوگان، بے سہارا خواتین میں اشیاء خورد ونوش کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے اسسٹنٹ کمشنر چوہدری سرور کٹاریہ،صدر مہاجر کیمپ ہدا باڑی چوہدری عبدالواحد،جماعت الدعوۃ ضلع باغ کے امیر ابو صہیب، محمد سعید، ابو انس اور دیگر نے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ جماعت الدعوۃ کے زیر اہتمام گزشتہ سال مقبوضہ کشمیر میں ڈیڈھ لاکھ کے قریب بکرا عید پرقربانیاں دی گئیں تاکہ مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کو بھی عید کی خوشیوں میں یاد رکھا جا سکے انہوں نے کہا کہ مہنگائی اور مشکل ترین دور میں مخیر حضرات کو چائیے کہ وہ رمضان المبارک میں بھی غریب بے سہارا لوگوں کو بھی خوشیوں میں یاد رکھیں انہوں نے کہا کہ پاکستان عالم اسلام کے لیے ایک نعمت سے کم نہیں اللہ تعالیٰ اس کی سرحدوں کی حفاظت کرے ہم پاکستان کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے سے گریز نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ چیئرمین جماعۃالدعوۃ پاکستان حافظ محمد سعید کو بھارت کے کہنے پر نظر بند رکھ کر تحریک آزادی کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے جو کشمیر یوں کے ساتھ زیادتی ہے ہم حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ حافظ سعید کی نظر بندی کو فوری طور پر ختم کیا جائے تاکہ وہ اپنے کام کر سکیں۔
تازہ ترین