• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جھوٹا الزام لگا کر میرے بیٹے پر بدترین تشدد کیا گیا، انصاف دلایا جائے، خاتون

سیری(نمائندہ جنگ) کھوئی رٹہ جرگے کے فیصلہ نے بیٹے کو ماں سے جدا کر دیا بیٹے کی راہ تکتے ماں کی آنکھیں سفید ہو گئیں نوید احمد آف ڈھیری صاحبزادیاں قوم بھٹی کی والدہ منظور بیگم کھوئی رٹہ صحافیوں کے پاس پہنچ گئیں منظور بیگم نے اپنے بیٹے نوید احمد کے اوپر ہونے والے ظلم کی داستان سناتے ہوئے کہا کہ ریاست ولد نظر محمد، محمد عارف ولد عاشق حسین، اسد ولد یاسین، بنارس ولد عاشق، افضل ولد شاہ محمد و دیگر نے میرے بیٹے پر زنا کاری کا جھوٹا الزام لگا کر اسلحہ کے زور پر اسی کے حقیقی بھائی کے ہاتھوں اس کے سر کے بال کاٹ دیئے میرے بیٹے نے داڑھی سنت رسولؐ سمجھ کر رکھی ہوئی تھی ظالموں نے اس کو بھی کاٹ دیا میرا بیٹا دوہائیاں دیتا رہا کہ میں بے قصور ہوں اگر یقین نہیں آتا تو میرے سر پر قرآن پاک رکھ دو لیکن ظالموں نے ایک بھی نہ سنی اس پر تشدد کیا اور اس کی ویڈیو بنا کر انٹر نیٹ پرڈال کر پوری دنیا میں نشر کی جو کہ انسانیت کی بہت بڑ ی تذلیل ہے منظور بیگم زوجہ محمد شریف نے کہا کہ میرا بیٹا 23 مئی 2017 سے غائب ہے میرے بیٹے کی جان کو خطرہ ہے اگر میرا بیٹے پر قصور ثابت ہو جائے تو اس کو گولی مار دو لیکن اگر میرا بیٹا بے قصور ہے تو مجھے انصاف دلایا جائے ملزمان کی پشت بنائی کرنے والے بھی اس میں برابر کے شریک ہیں ان کو بھی سزا دی جائے نوید احمد کو جرگے میں طلب کر کے جو سزا دی گئی یہ آزاد کشمیر کی تاریخ کا پہلا بدترین واقعہ ہے ملزمان کو سخت سزا دی جائے انھوں نے کہا کہ ذاتی دلچسپی اور ہمدردی پر ڈپٹی کمشنر کوٹلی، ایس ایس پی کوٹلی، اسسٹنٹ کمشنر کھوئی رٹہ، ایس ایچ او کھوئی رٹہ کا شکریہ ادا کرتی ہوں منظور بیگم نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ میرے بیٹے نوید احمد کو بازیاب کروایا جائے اور میرے خاندان کو تحفظ فراہم کیا جائے جرگے کے تمام ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔
تازہ ترین