• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی بجٹ نے ماہ صیام کی خوشیاں بھی چھین لیں،اسدمعظم

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے سٹی صدر ڈاکٹر اسد معظم اور چیئرمین سٹی کونسل59حاجی عبداللہ خان دمڑ نے کہا کہ وفاقی بجٹ نے عوام سے ماہ صیام کی خوشیاں چھین لی ہیں۔ اسلام آبادمیں اپنے حقوق کیلئے احتجاج کرنیوالے کسانوں پر تشدد اورا گرفتاریوں سے آمریت کی بوآرہی ہے۔ آئی ایم ایف کی وظیفہ خوراورکٹھ پتلی وفاقی حکومت نے روزہ داروں پر بھی شب خون ماردیا۔عوام دشمن بجٹ سے ملک میں مہنگائی کاسیلاب امڈآئے گا۔اس بجٹ کومستردکرنے کے سواکوئی چارہ نہیں ہے کیونکہ بدترین بجٹ سے مزدوروں اورکسانوں کے گھروں میں صف ماتم بچھ چکی ہے۔
تازہ ترین