• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلند عمارتوں میں بعض کلاڈنگز کا مٹیریل آتش گیر ہے، تھریسامے

لندن(پی اے) برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے کہا ہے کہ ہائی رائز بلڈنگ کے کلاڈنگ سٹیٹس کے نتیجے میں یہ سامنے آیا ہے کہ بعض کلاڈنگز کا مٹیریل آتش گیر ہے۔ گرین فل ٹاور میں آتشزدگی کے واقعے کے بعد برطانیہ بھر میں بلند و بالا عمارتوں میں کلاڈنگ کے ٹیسٹ کے احکامات جاری کئے گئے تھے۔ 24منزلہ عمارت میں آگ لگنے سے 79افراد ہلاک یا لاپتہ ہوگئے یا ان کو مردہ تصور کیا جائے۔ تھریسامے نے کامنز میں ایک بیان میں کہا کہ جن فلیٹس عمارتوں کے کلاڈنگ ٹیسٹ لئے گئے ان کی متعلقہ ذمہ دار اتھارٹیز کو مطلع کردیا گیا ہے۔ کنسنگٹن اینڈ چیلسی کونسل کے باس نے آتشزدگی کے واقعہ پر اتھارٹی کے رسپانس کے حوالے سے تنقید پر استعفیٰ دیدیا۔ تھریسامے نے کہا کہ کونسل آتشزدگی کے بعد صورتحال سے نمٹنے میں ناکام رہی جس پر کونسل چیف ایگزیکٹو نکولس ہولگیٹ کا مستعفی ہونا درست اقدام ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ تمام متاثرہ کونسلز لوکل فائر سروس کے ساتھ مل کر کام کررہی ہیں اور وہ تمامتر اقدامات کے ذریعے یہ یقینی بنا رہی ہیں کہ بلند و بالا عمارتیں محفوظ ہیں اور اس سلسلے میں مکینوں کو بھی مطلع کیا جارہاہے۔ 700000پونڈ سے زائد رقم گرین فل ٹاورمتاثرین میں تقسیم کی جاچکی ہے اور میں تمام افراد کو یہ یقین دلانا چاہتی ہیں کہ اس رقم کو واپس کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ 14جون کو آتشزدگی کے ہر متاثرہ فرد کو بلا امتیاز امیگریشن سٹیٹس وسائل کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ میں لوگوں کو یہ یقین دہانی کرانا چاہتی ہوں کہ ہم اس افسوسناک واقعے کو ان کے خلاف امیگریشن چیکس کے طور پر استعمال نہیں کریں گے جو اس واقعہ میں ملوث یا معلومات کی فراہمی یا متاثرین کی شناخت یا کرمنل تحقیقات میں مدد دے رہے ہیں۔تھریسامے نے کہا کہ ہم اس کو یقینی بنائیں گے کہ تمام متاثرین کو بلا امتیاز امیگریشن سٹیٹس ان کی ضروریات کے مطابق سروسز چاہے وہ ہیلتھ کیئر ہو یا اکوموڈیشن تک رسائی دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم امدادی سرگرمیاں بلا امتیاز جاری رکھیں گے۔

تازہ ترین