• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لبنانی وزیراعظم کی افطار پارٹی میں لڑکی کو شادی کی پیشکش

بیروت(مانیٹرنگ ڈیسک) لبنان کے وزیراعظم سعد حریری نے بھری محفل میں ایک لڑکی کو شادی کی پیشکش کرڈالی۔ جی ہاں، یہ دلچسپ منظر ایک افطار پارٹی کے دوران دیکھنے کو ملا جہاں لائیو نشریات کے دوران لبنانی وزیر اعظم نے پارٹی رکن کی محبوبہ سے منگنی کرا دی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق لبنان میں کانفرنسوں کیلئے مختص پال سینٹر میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں لبنانی وزیر اعظم اور المستقبل پارٹی کے سربراہ سعد حریری بھی موجود تھے جنہوں نے افطار ڈنر میں موجود دینا درویش نامی ایک نوجوان لڑکی کو اسٹیج پر آنے کو کہااور پھر پارٹی کے رکن بلال المیرسے شادی کے بارے میں پوچھا جو پہلے ہی اس لڑکی کو شادی کیلئے پرپوز کر چکا تھا ۔اسی اثنامیں بلال المیر بھی اسٹیج پر آ گئے۔ وزیر اعظم نے دینا سے پوچھا کہ آیا وہ بلال المیر سے شادی کیلئے متفق ہے جس پر دینا درویش نے ہاں میں سر ہلایا۔اگلے لمحے بلال قریب آیا اور اپنی ہونے والی بیوی کو گلدستہ پیش کیا ،اسے انگوٹھی پہنائی اور پیشانی پر بوسہ دیا۔ان مناظر کو دیکھ کر شرکاہکا بکا رہ گئے۔
تازہ ترین