• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شراپووا کی آئندہ ماہ کورٹس میں واپسی، دو ٹورنامنٹس کھیلیں گی

فلوریڈا ( جنگ نیوز) روسی ٹینس اسٹار ماریا شراپووا انجری کے بعد جولائی میں ٹینس کورٹس میں واپسی کریں گی ، وہ آئندہ ماہ دو ورلڈ ٹیم ٹینس ایونٹس میں شرکت کا ارادہ رکھتی ہیں۔ شراپووا نے حال میں 15 ماہ کے ڈوپنگ پابندی کے بعد ڈبلیو ٹی اے ٹور میں واپسی کی تھی۔ وہ بائیں پیر میں درد کی وجہ سے ومبلڈن چیمپئن شپ کے کوالیفائنگ رائونڈ سے محروم رہ گئیں، اس سبب وہ گرینڈ سلم ایونٹ سے باہر ہوگئی ہیں ۔ ماریہ نے اورینج کائونٹی بریکرز کی جانب سے کھیلنے کا بھی عندیہ دیا ہے ۔ کلب کی وہ ماضی میں سات برس تک نمائندگی کرچکی ہیں ۔ یہ ٹورنامنٹ 16 سے 24 جولائی تک کھیلا جائے گا ۔ اس کے علاوہ وہ 31 جولائی سے کیلی فورنیا کے اسٹینفورڈ میں ہونے والے ہارڈ کورٹ ٹورنامنٹ میں بھی حصہ لیں گی ۔5 بار کی گرینڈ سلم چیمپئن شراپووا عالمی رینکنگ میں 179 ویں نمبر پر ہیں۔

تازہ ترین