• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی(اسٹاف رپورٹر)چیئرمین بلدیہ شرقی معید انورنے طارق رود ٹریڈرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر اسلم بھٹی، ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ زاہد بن خلیل اور پولیس انتظامیہ کے ہمراہ ٹریفک کی موجودہ صورتحال کو بہتر بنانے اور ٹریفک کی روانی کو متاثر کرنے والی تجاوزات کو ہٹانے کیلئے طارق روڈ پر تجاوزات کے خلاف اقدامات کاآغاز کردیا ۔ اس سلسلے میں تجاوزات قائم کرنے والوں کو انتباہ کیا گیا کہ وہ فوری طور پر تجاوزات کا خاتمہ کریں بالخصوص فٹ پاتھ اور پیدل چلنے والی جگہوں کو کوفوری کلیئر کیا جائے ،اس موقع پر انہوں نے طارق روڈ پر بلدیہ شرقی اور پولیس انتظامیہ کی جانب سے انسداد تجاوزات اور عوامی شکایات کیمپ کا بھی تفصیلی معائنہ کیا اور متعلقہ افسران و عملے کو تجاوزات کے خاتمے کیلئے مزید اقدامات کرنے کی ہدایات دیں۔چیئرمین معید انور نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ کی سطح پر ہم نے اس سال تجاوزات کے خاتمے کیلئے بھرپور اقدمات کیئے ہیں جس میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو آن بورڈ لے کراقدامات یقینی بنائے جارہے ہیںعید کے بعد تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن بھی یقینی بنایا جائیگا، چیئرمین معید انور نے اس موقع پر مزید کہاکہ یہ تمام اقدامات عوام کی سہولت کیلئے ہی کیئے جارہے ہیں ۔

تازہ ترین