• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر ہائوس میں مسلم لیگ کے رہنما کیلئے لابنگ کی جارہی ہے، پیپلز پارٹی

کراچی (اسٹاف رپورٹر )پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری وقار مہدی نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں پیپلزپارٹی کراچی کی سب سے بڑی جماعت بن کر ابھرے گی، پی ایس 114 سے سعید غنی کی جیت اس سلسلے کی پہلی کڑی ہوگی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو سینیٹر سعید غنی کے ہمراہ پیپلزپارٹی میڈیا سیل میں پریس کانفرنس کے دوران کیا جہاں متحدہ قومی موومنٹ کے سابق کارکنان نے عمر گوگا کی قیادت میں پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ایک عوامی جماعت ہے، جلد مزید ساتھی بھی متحدہ چھوڑ کر پی پی پی میں شامل ہو جائیں گے، ہم اس جماعت کا حصہ بن رہے ہیں جسکے قائدین کی بہادری کی مثالیں زبان زدعام ہیں، اس موقع پر سینیٹر سعید غنی کا کہنا تھا کہ حلقہ 114 میں سرکاری مشینری کے استعمال کی باتیں غلط ہیں بلکہ مئیر کراچی ایم کیو ایم کے رہنما کی مہم چلا رہے ہیں،ساتھ ڈپٹی مئیر بھی موجود ہوتے ہیں، کے ایم سی کا عملہ ایم کیو ایم کی مہم میں استعمال ہورہا ہے، دوسری طرف گورنر ہائوس میں مسلم لیگ کے رہنما کے لیے لابنگ کی جارہی ہے،پیپلزپارٹی کے جھنڈے اور بینرز کو ہٹایا جارہا ہے، لیکن ہم کراچی کے امن کی خاطر کسی قسم کا  ری ایکشن نہیں دیں گے۔
تازہ ترین