• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میئر سلائو عشرت شاہ اور دیگر کی گورنر پنجاب رفیق رجوانہ کی عیادت

سلائو (اورنگزیب چوہدری) گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ اوپن ہارٹ سرجری آپریشن کے بعد تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں،میئر سلائو عشرت شاہ، ممتاز کاروباری شخصیت چوہدری ذوالفقار علی، مہر ندیم سمیت دیگر نے گورنر پنجاب رفیق رجوانہ سے لندن میں ان کی رہائش گاہ جا کر عیادت کی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے جنگ لندن سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے خاص فضل و کرم سے اور عوام کی دعاؤں سے میرا اوپن ہارٹ سرجری آپریشن کامیاب رہا اور میری صحت تیزی سے بہتر ہو رہی ہے ۔ڈاکٹروں نے ابھی مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے امید ہے بہت جلد ڈاکٹروں کے مشورے کے بعد سب سے ملاقاتیں کروں گا میں اور میری ساری فیملی تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے میری صحت کیلئے خصوصی دعائیں کیں۔

تازہ ترین