• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

القاعدہ اور دہشتگردوں کیخلاف 16برس سے حالت جنگ میں ہیں ، پاکستان

Todays Print

واشنگٹن (واجد علی سید)امریکی ایوان نمائندگان کے دو ارکان کی جانب سے بل متعارف کروائے جانے پر پاکستان نے فوری ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان القائدہ اور دیگردہشت گرد گروہوں کیخلاف گزشتہ 16برسوں سے حالت جنگ میں ہے۔

اس حقیقت کو نظر انداز کرنا دراصل جان بوجھ کر حقیقت سے پہلو تہی کرنے کے مترادف ہے۔

سفارت خانے سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’القائدہ نے پاکستان کو اپنا دشمن قرار دیا تھا اور وہ ملک کے اندر دہشت گردی کی بڑی کارروائیوں میں ملوث رہا ہے۔جس پر پاکستان نے اپنے انسداد دہشت گردی کے عمل کے ذریعے القائدہ سے سختی سے نپٹااور اس کے کئی رہنمائوں کو ہلاک اور گرفتار کیا۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جنگ مالی اور انسانی جانوں کے زیاں کےباوجود جاری ہے۔جس کے نتیجے میں پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف مسلسل جنگ کے باعث داخلی سیکورٹی حالات میں خاصی بہتری آئی ہے، جس کے سبب معیشت بھی پھلنا پھولنا شروع ہوگئی ہے۔پاکستا ن کے انسداد دہشت گردی اقدامات اور اس میں حاصل ہونے والی کامیابیاں وقت گزرنے کے باوجود مستحکم ہورہی ہیں جب کہ دیگرحصوں میں اس چیلنج سے نپٹنے کی کوشش جاری ہے۔یہ کوششیں آپریشن ردالفسادکی شکل میںسامنے ہیں جہاں دہشت گردوں، ان کے سہولت کاروں ان کے حامی نیٹ ورکس، پڑوسی ممالک کے آپریٹرز کو بلاتفریق نشانہ بنایا جارہا ہے۔‘‘

تازہ ترین