• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لائن سٹاف کی کمی،میپکوکوشکایات کےفوری ازالہ میں مشکلات

ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان الیکٹرک پاور کمپنی کو لائن سٹاف کی کمی کی وجہ سے صارفین کی شکایات کےفوری ازالہ میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ نئی بھرتیاں نہ ہونے سینئر سٹاف کی ریٹائرمنٹ کےباعث ملتان شہر کے متعدد سب ڈویژنوں میں ایک سینئر لائن مین دو فیڈرز پر کام کررہا ہے۔ کام کی زیادتی کی وجہ سے حادثات بھی عام ہیں۔ لیکن نئی بھرتیاں کرکے ان موجودہ ملازمین پر دباؤ کم نہیں کیا جاسکا ہے۔ میپکو میں 2015ء میں اسسٹنٹ لائن میں عہدہ پر بھرتی کا عمل شروع کیا گیا تھا۔ جو سیاسی بنیادوں پر 2017ء میں اچانک اس وقت منسوخ کردیا گیا جب کامیاب امیدواروں کی حتمی فہرستیں بھی جاری کردی گئی تھیں ۔ لیکن نئی بھرتی کا عمل ختم کرکے منظور شدہ اسامیوں کی کچھ تعداد پر بھرتی کرکے بوجھ اور ضرورت کو کم کیا جاسکتا تھا۔ لیکن اس کمی کو پورا نہیں کیا جاسکا اور عیدالفطر کے موقع پر بھی مشکلات کا سامنا ہوگا۔
تازہ ترین