• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جڑواں شہروں سمیت بالائی پنجاب، کے پی کے اور کشمیر میں آج بارش کا امکان

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے میدانی علاقوں میں اتوار کو دن بھر شدید حبس رہا  تاہم مری میں شام کو موسلا دھار بارش اور جڑواں شہروں میں بادل آجانے اور ہوا چلنے کے باعث موسم کسی حد تک بہتر ہو گیا ،محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون بارشوں کا آغاز عیدالفطر کی تعطیلات کے دوران شروع ہو گا ، اس دوران ملک کے بالائی علاقوں راولپنڈی اسلام آباد کے علاوہ بالائی پنجاب ، بالائی خیبرپختونخوا اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہوائوں ، آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے ، اس دوران چند مقامات پر موسلا دھار بارش کی توقع ہے ، بارش کا یہ سلسلہ پیر سے جمعہ تک جاری رہے گا، محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی میں 48، دادو میں 47اسلام آباد ، لاہور 39کراچی 37پشاور 41اور مری میں 25ڈگری سنٹی گریڈ رہا، جڑواں شہروں میں سورج آج 7بجکر 25منٹ پر غروب کل صبح 4بجکر 56منٹ پر طلوع ہوگا۔

تازہ ترین