• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فنڈنگ کٹوتیوں کے باعث بڑے فسادات سے نمٹنے کی پولیس صلاحیت متاثر ہونے کا خطرہ

لندن(پی اے) پولیس فنڈنگ میں کٹوتیوں سے پولیس فورس کی بڑی ہنگامہ آرائیوں سےنمٹنے کی صلاحیت متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔ پولیس بجٹ میں کٹوتیوں کی وجہ سے انگلینڈ اینڈ ویلز میں پولیس کی 2011کے سطح کے ہنگاموں سے نمٹنے کی صلاحیت متاثر ہوگی اور اگر اس بڑے پیمانے پر ہنگامے پھوٹ پڑے تو اسے کنٹرول کرنے میں مشکلات پیش آسکتی ہیں۔ پولیس فنڈنگ کی نگرانی کرنے والے ایک آفیسر چیف کانسٹیبل ڈیوتھامپسن آف ویسٹ مڈلینڈز پولیس نے کہا کہ حالہ پے در پے حملوں کے واقعات سے پولیس فورس پر دبائو اور کچھائو کو محسوس کیا جاسکتا ہے۔ ہمیں 2011کی طرح کے بڑے ہنگاموں فسادات سے نمٹنے میں حقیقی چیلنجز پیش آسکتے ہیں نیشنل پولیس چیف کونسل (این پی سی سی) بلاک میں انہوں نے لکھا کہ فنڈنگ کٹوتیوں سے پولیس فورس پر دبائو محسوس کیا جاسکتا ہے ہوم سیکرٹری نے یہ اعتراف کیا ہے کہ پولیس وسائل محدود ہیں۔ امبررڈ نے ایم پیز سے کہا کہ مانچسٹر اور لندن میں حملوں پر پولیس رسپانس کیلئے لا انفورسمنٹ میں اضافی کام کی ضرورت تھی۔ میں اس حقیقت کو تسلیم کرتی ہوں کہ ہم اس ایمرجنسی سطح کو غیر معینہ مدت تک برقرار نہیں رکھ سکتے۔ تھامپسن این پی سی سی میں فنانس کے سربراہ میں انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ پولیس فنڈنگ کو مستحکم کرےتاکہ وہ ناصرف دہشت گردی سے نمٹ سکے بلکہ دوسرے خطرات کا بھی مقابلہ کرسکے جن میں سائبراور دوسرے جرائم شامل ہیں بی بی سی ریڈیو فور کے ٹو ڈے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولیس سفید جھنڈا لہرا کر یہ نہیں کہہ سکتی کہ ہم اس صورتحال سے نہیں نمٹ سکتے۔ لیکن گذشتہ چند ہفتوں سے یہ محسوس کیا جارہا ہے کہ کچھ ریڈ لائٹس جلنا شروع ہوگئی ہیں۔ نومبر میں پولیس بجٹ پرآگے بڑھنا چاہے کہ پولیس کو کن وسائل کی ضرورت ہے انہوں نے لکھا کہ پولیس کی جدید دہشت گردی خطرات کا سامنا کررہی ہے اور افیسرز کی تعداد 6600ہے جن کی تعداد کم ہوگئی ہے اور مستقبل میں مزید کمی واقع ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس فورس میں مزید سرمایہ کاری کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ سائبر خطرات بڑھ رہے ہیں۔ کائونٹر ٹیررازم پولیس کی تعداد کم ہوئی ہے۔ مین سٹریم پولیس وسائل کو دہشت گردی کے خلاف جنگ کی طرف منتقل کیا جارہا ہے اس کے ساتھ اسسٹنٹ کمشنر مارک رادلے بھی متنبہ کیا کہ عام لا انفورسمنٹ کو فنڈنگ کمی کا سامنا ہے۔ 2011میں انصاف کے لئے پرامن احتجاج کے بعد ہنگامے پھوٹ پڑے تھے جو برمنگھم، نیور پول، مانچسٹر، ناٹنگھم ، برسٹل ، لیسر اور دیگر نئی شہروں میں پھیل گئے تھے۔ ہنگامہ آرائی کے الزامات میں 1000سے زائد افراد کو جیلوں میں بند کردیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ لندن برج حملے کے بعد دو تہائی پولیس کوششوں کو کور پولیس فنڈنگ سے پورا کیا گیا ۔ نہ کہ کائونٹر ٹیرر ازم سے اگرہم لوگوں کی ضروریات اور توقعات کے مطابق انہیں پروٹیکشن دینا چاہتے ہیں تو پولیس لیڈرز کو اصلاحات جاری رکھنی چاہئیںحکومت کے ساتھ نفورسیشن اور پارٹنر شپ کی ضرورت ہے تاکہ ہم مستقبل کے خطرات سے بہتر انداز میں نمٹ سکیں۔ تھامپسن کے کمنٹس کی حمایت ویس یارک شائر پولیس چیف کانسٹیبل ڈی کولنز نے کی اور کہا کہ ہمارے وسائل خاصے سکڑ گئے ہیں میری تشویش صرف یہ ہے کہ ہم اس طرح کیسے طویل عرصے خودکو برقرار رکھ سکیں گے۔ فنڈنگ اور وسائل میں اضافہ ضروری ہے۔ ہوم آفس نے کہا کہ وہ فنڈنگ منصوبہ بندی کے سلسلے میں پولیس کے ساتھ تفصیلی اینگجمنٹ میں مصروف ہے پولیس فنڈنگ فارمے پر حکومت پولیسنگ پارٹنرز اور ماہرین سے بات کررہی ہے۔ پولیس کی مشاورت کے بغیر نئی تجاویز پر عمل درآمد نہیں کیا جائے گا۔

تازہ ترین