• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر خزانہ کی زیر صدارت ٹیکس محاصل کے اہداف کا جائزہ اجلاس

اسلام آباد (اے پی پی) وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت رواں مالی سال کے ٹیکس محاصل کے اہداف کا جائزہ اجلاس بدھ کو منعقد ہوا۔ سیکرٹری خزانہ، چیئرمین ایف بی آر اور وزارت خزانہ اور ایف بی آر کے سینئر حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ چیئرمین ایف بی آر نے وزیر خزانہ کو مالی سال 2016-17ءکے دوران ٹیکس محصولات کے اہداف کے بارے میں بریفنگ دی۔ وزیر خزانہ نے ایف بی آر پر زور دیا کہ رواں مالی سال کے ٹیکس محاصل کے اہداف پورے کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے مالی سال 2017-18ءکیلئے ٹیکس وصولیوں کے اہداف پورے کرنے کیلئے ایف بی آر کو اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ مالی سال 2017-18ءکے بجٹ میں عوام کی بہبود اور خوشحالی کیلئے اقدامات شامل کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ اقدامات کا مقصد پاکستان کو پائیدار اقتصادی ترقی کے قابل بنانا ہے۔

تازہ ترین