• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قندیل بلوچ کی زندگی پر بننے والے ڈرامے باغی کا پہلا ٹیزر جاری

لاہور (ایجنسیاں)قندیل بلوچ کی زندگی پر بننے والے ڈرامے باغی کا پہلا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے جس میں صبا قمر نے صرف دو جملوں میں سوشل میڈیا سے شہرت حاصل کرنے والی خاتون کا انداز بخوبی طریقے سے اپنایا ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق قندیل بلوچ کی زندگی پر بننے والے ڈرامے کو جلد نشر کیا جائیگا اور یہ ابھی سے کافی شہرت حاصل کرچکا ہے جس کی وجہ اس میں انٹرنیٹ پر تہلکہ مچانے والی قندیل بلوچ کی زندگی کو پیش کرنا نہیں بلکہ صبا قمر کی جانب سے یہ کردار ادا کرنا ہے یہ ٹیزر ان کی بہترین اداکاری کا عکاس ہے۔ ٹیزر کے آغاز میں صبا قمر کہتی ہیں کہ مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا اور اس کا اختتام ان الفاظ پر ہوتا ہے تم سب گندے ہوں۔14 سیکنڈ کے اس ٹیزر میں قندیل بلوچ کی زندگی کی کچھ جھلکیاں ، باپ اور بھائیوں کے ہاتھوں گھر پر ہونے والے سلوک کو بھی دکھایا گیا۔

تازہ ترین