• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر و گرد و نواح کے علاقوں میں موسم انتہائی خوشگوار

سکھر (بیورو رپورٹ) سکھر و گرد و نواح کے علاقوں میں موسم انتہائی خوشگوار رہا۔ دن بھر آسمان پر بادل چھائے رہے اور ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری رہا، شام کے وقت لوگوں کی بڑی تعداد اپنے اہل خانہ کے ہمراہ تفریح مقامات پر پہنچ گئی۔ ملک بھر کی طرح سکھر، پنوعاقل، صالح پٹ، کندھرا، سنگرار، علی واہن، اروڑ، باگڑجی، بچل شاہ میانی سمیت گرد و نواح کے علاقوں میں موسم بدستور خوشگوار رہا، کئی ہفتوں سے جاری شدید گرمی کے ستائے شہریوں نے موسم کی خوشگواریت کو دیکھتے ہوئے کام کاج پر جانے سے گریز کیا اور اہل خانہ کے ہمراہ تفریح مقامات پر پہنچ کر موسم سے لطف اندوز ہوتے رہے۔ شام کے وقت لب مہران، محمد بن قاسم پارک، لطیف پارک، لینس ڈاؤن برج، سکھر بیراج، سات سہیلیوں کا مزار، میر معصوم شاہ کا مینار سمیت دیگر مقامات پر شہریوں کی بڑی تعداد تفریح کیلئے پہنچی اور سورج ڈھلنے تک لوگ خوشگوار موسم کا مزہ لیتے رہے۔ آخری سطور لکھے جانے تک شہر و نواح کے علاقوں میں ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری تھا۔

تازہ ترین