• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جے آئی ٹی رپورٹ 10جلدوں پرمشتمل،آخری عام نہیں ہوگی

Todays Print

 اسلام آباد(نمائندہ جنگ)جے آئی ٹی کی تقریباً 63 روز تک جاری رہنے والی تحقیقات کی رپورٹ 10جلدوں پر مشتمل ہے،سربمہر رپورٹس تین بکسوں میں سپریم کورٹ لائی گئی، جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء نے رپورٹ جمع کرائی، سپریم کورٹ نے رپورٹ کی کاپیاں فریقین کے حوالے کرنے کا حکم جاری کیا توجے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء نے استدعا کی کہ جلد نمبر 10 پبلک نہ کی جائے، اس میں غیرملکی قانونی معاونت سے متعلق مواد شامل ہے، یہ جلد مزید تحقیقات کیلئے استعمال ہوگی، جس پر عدالت نے جے آئی ٹی کی درخواست پر رپورٹ کے والیم نمبر 10 کو عام نہ کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے فریقین کو رجسٹرارآفس سے رپورٹ کی نقل حاصل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے رپورٹ کی کاپی اٹارنی جنرل کو بھی جاری کرنے کا حکم دیا اورکیس کی سماعت سوموار تک ملتوی کردی۔

تازہ ترین