• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’کیا آپ اپنی گاڑی کو اچھی طرح جانتے ہیں؟‘‘
ڈوڈو نے پوچھا۔
’’جی ہاں۔‘‘
میں نے فخر کا اظہار کیا۔
’’پھر سائیڈ مررز بند کیوں ہیں؟‘‘
ڈوڈو نے گگلی کرائی۔
میں اسٹمپ ہو گیا۔
’’مجھے سائیڈ مررز میں دیکھنے کی ضرورت نہیں پڑتی۔‘‘
میں نے جان چھڑانی چاہی۔
’’اور ہیڈلائٹس ہائی بیم پر کیوں ہیں؟‘‘
ڈوڈو نے بٹن گھمایا۔
’’ارے! یہ ہائی اور لو ہو سکتی ہیں؟‘‘
میں حیران رہ گیا۔
’’اور سیٹ بیلٹ کیوں نہیں باندھتے؟‘‘
ڈوڈو نے سوال کیا۔
میں نے بے زاری سے کہا،
’’او بھائی، مجھے مت سکھا۔
میں پچیس سال سے ڈرائیونگ کر رہا ہوں۔‘‘

تازہ ترین