• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ کراچی: سیمسٹراور امتحانی فیسیں جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)جامعہ کراچی کے ناظم مالیات کے اعلامیہ کے مطابق مارننگ پروگرام سال برائے 2017 ء کی سیمسٹر اور امتحانی فیسیں جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔جس کے مطابق دوسرے،چوتھے،چھٹے،آٹھویں اوردسویں سیمسٹرکی فیس اور امتحانی فیس 24 جولائی تا15 ستمبر2017 ء تک جمع کرائی جاسکتی ہے،جبکہ 500/= روپے لیٹ فیس کے ساتھ06 اکتوبر تک، 1000/= روپے لیٹ فیس کے ساتھ31 اکتوبر2017 ء تک،1500/= روپے لیٹ فیس کے ساتھ 17 نومبراور2000/= روپے لیٹ فیس کے ساتھ امتحانات کے آغاز سے قبل تک جمع کرائی جاسکتی ہے۔واضح رہے کہ طلبہ اپنی فیسیں جامعہ کراچی میں واقع ایچ بی ایل، یوبی ایل اور نیشنل بینک آف پاکستان کے کیمپس برانچ میں جمع کراسکتے ہیںجبکہ غیر ملکی طلبہ کے فیس وائوچرز فارن اسٹوڈنٹس ایڈوائزر کے ذریعے بھجوائے جائینگے۔تمام فیسیں صبح 9:00 تادوپہر 1:00 بجے تک جمع کرائی جاسکتی ہیں۔
تازہ ترین