• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھٹائی آباد،شوہر نے تیز دھار آلے سے بیوی کا گلا کاٹ دیا،ملزم گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بھٹائی آباد میں شوہر نے تیز دھار آلے سے بیوی کا گلا کاٹ کر قتل کر دیا،پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا،تفصیلات کے مطابق سچل تھانے کی حدود بھٹائی آباد گلی نمبر4مکان نمبرE-478سے اتوار کی سہ پہر خاتون کی گلا کٹی لاش اسپتال لائی گئی جہاں اسکی شناخت23سالہ ثوبیہ زوجہ عدیل کے نام سے ہوئی،ایس ایچ او ناصر آفریدی نے بتایا کہ متوفیہ کی چار سال قبل شادی ہوئی تھی  اسکا شوپر اس پر تشدد کرتا تھا جسکے بعد کچھ عرصہ قبل وہ اپنے میکے آ گئی تھی،انہوں نے بتایا کہ اتوار کو اسکا شوہر عدیل اسکے میکے آیا تو گھر کے باہر موجود اسکے سالے سے اس سے آنے کی وجہ پوچھی جس پر اس نے کہا کہ وہ آج فیصلہ کرنے آیا ہے،انہوں نے بتایا ملزم اندر گیا اور اپنے پاس موجود تیز دھار آلے سے اپنی بیوی کا گلا کاٹ دیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے ،ملزم نے ابتدائی تفتیش میں بتایا ہے کہ شادی کے بعد روز لڑائی ہوتی تھی اور ذہنی طور پر تنگ آ کر اس نے اپنی بیوی کا قتل کیا۔
تازہ ترین