• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلی بار پاکستان انڈر 13 گرلز یوتھ ورلڈ کپ فٹ بال میں شرکت کرے گی

کراچی (شکیل یامین کانگا /اسٹاف رپورٹر) پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار انڈر 13 گرلز کھلاڑی ناروے یوتھ ورلڈ کپ فٹ بال اور چین میں ہونے والے گوتیا یوتھ کپ فٹ بال میں حصہ لیں گی۔ سیون اے سائیڈ ناروے یوتھ کپ کیلئے دیا ویمن فٹ بال ٹیم 27 جولائی کو نارے روانہ ہوگی جبکہ چین میں کھیلا جانے والا گوتیا یوتھ کپ اگست میں ہوگا۔ دونوں ایونٹ میں شرکت کیلئے دیا وویمن فٹ بال کلب نے تیاریاں مکمل کرلیں ہیں۔

ناروے یوتھ کپ میں شرکت کیلئے روانگی سے قبل کلفٹن کے مقامی ہوٹل میں کلب کی نئی کٹ کی رونمائی اور انہیں کھلاڑیوں میں تقسیم کی تقریب ہوئی جس کے مہمان خصوصی ترکش تعاون و رابطہ ایجنسی کے کنٹری کوآرڈی نیٹر مہمت امری اکتونا تھے۔ اس موقع پر مہمان خصوصی کا کہنا تھاکہ دیا وومن فٹ بال کلب میں بے انتہائی ذہین کھلاڑی شامل ہیں۔ ان کی ان صلاحیتوں سے متاثر ہوکر ہم نے اس کلب سے تعاون اور ہرممکن مدد کا ارادہ کیا ہے۔

پاکستان اور ترکی برادر ممالک ہیں جو ہر شعبے میں ایک دوسرے کی مدد کیلئے کوشاں ہیں۔ دیا وویمن فٹ بال کلب کی بانی و جنرل سیکرٹری سعدیہ شیخ نے کہا کہ ہماری ٹیم اس سے قبل سری لنکا اور ملائشیاء کا بھی کامیاب دورہ کرچکی ہیں اور انشاء اللہ اس دفعہ بھی سرخ خرو ہونے کیلئے پر عزم ہے۔

ناروے اوسلو یوتھ کپ میں دیا کلب کی 14 رکنی ٹیم 27 جولائی جمعرات کو ناروے روانہ ہوگی جہاں نائن اے سائیڈ ایونٹ میں دنیا کے 70 ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گی چیمپئن شپ 29 جولائی سے 6 اگست تک ہوگی جبکہ دوسرے فیز میں دیا کی ٹیم 11 اگست کو گوتیا یوتھ کپ میں شرکت کیلئے چین روانہ ہوگی جہاں چیمپئن شپ12 سے 20 اگست تک ہوگی اور اس میں دنیا کی گرلز اور بوائز کی 270 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ 

تازہ ترین