• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے ایچ اے خواتین ہاکی لیگ ،تین میچوں کا فیصلہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کے ایچ اےکرا چی خواتین ہاکی لیگ فائیو اے سائیڈ میں اسما شاہ ٹیم نے خوش بخت شجاعت ٹیم کو ،نصرت حنیف ٹیم نے اسما شاہ ٹیم کو اور نصرت حنیف ٹیم نے خوش بخت شجاعت ٹیم کو مات دے دی ۔پہلے میچ میں اسما شاہ ٹیم نے خوش بخت شجاعت ٹیم کوصفر کے مقابلے میں6گول سے ہرا دیا ۔فاتح ٹیم کی جانب سے مہوش نے ہیٹ ٹرک سمیت چار گول اسکور کئے جبکہ رمشا اور غزالہ نے ایک ایک گول کیا ۔

مہوش کو ویمن آف دی میچ قرار دیا گیا ۔دوسرے میچ میں نصرت حنیف ٹیم نے اسما شاہ ٹیم کوایک کے مقابلے میں چار گول سے شکست دی ۔فاتح ٹیم کی جانب سے تہمینہ نے تین اور عائشہ نے ایک گول اسکور کیا جبکہ شکست خوردہ سائیڈ کا واحد گول سحر نے بنایا،اس میچ کی ویمن آف دی میچ تہمینہ قرار اپائیں ۔

تیسرے میچ میں نصرت حنیف ٹیم نے خوش بخت شجاعت ٹیم کوآئوٹ کلاس کرتے ہوئے 11-1سے کامیابی سمیٹی ۔فاتح ٹیم کی تہمینہ نے سات گول اسکور کئے جبکہ عائشہ اور نشا نے دو دو گول بنائے ۔دوسری جانب سے فضیلہ نے واحد گول اسکور کیا ۔تہمینہ کو ویمن آف دی میچ قرار دیا گیا ۔

تازہ ترین