• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رواں سال بھی پارلیمنٹرینز کی ٹیکس ڈائر یکٹری شائع کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ )  وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گزشتہ تین برس کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئےرواں برس بھی پارلیمنٹرینز کی ٹیکس ڈائر یکٹری  شائع کی جائیگی اس حوالے سے وزیر خزانہ نے ایف بی آر کو ٹیکس ڈائر یکٹری کی تیاری اور منظوری کے لیے وفاقی کابینہ کے اجلاس  سمری پیش کرنے کی ہدایت کی ، پیر کو ایف بی آر ہیڈ کوارٹر مین ہونیوالے  اجلاس میں ایف بی آر کے معاملات کا جائزہ لیاگیا وزیر خزانہ نے کہا  کہ تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد ٹیکس ڈائر یکٹری کو  فوری شائع کرنے کے  انتظامات کیے جائیں ، انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا میں چوتھا ملک ہے جو اس طرح کی ٹیکس ڈائر یکٹر ی شائع کرتا ہے ، پاکستان کی معیشت  ترقی کی جانب گامزن ہونے کے لیے تیار ہے لیکن   افسوس  ذاتی مفادات کی خاطر پاکستان کو کامیاب نہیں ہونے دیا جارہا اور ہماری قومی ترقی کو روکنے کے لیے سازش کی جارہی ہے ، انہوں نے کہا کہ حکومت اور پاکستان کے عوام قوم کی ترقی کے لیے مل کر کوششیں کرتے رہیں گے، قبل ازیں چیئرمین ایف بی آر طارق پاشانے وزیر خزانہ کو رواں مالی سال کے بجٹ کے اقدامات پر عملدرآمد پر بریفنگ دی اور ٹیکس بیس میں توسیع کے اقدامات سے بھی آگا ہ کیا ، وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ بجٹ کے اعلان کر دہ اقدامات پر موثر عملدرآمد نہایت اہم ہے تاکہ عوام بجٹ کے ثمرات سے مستفید ہو سکیں وزیر خزانہ نے ٹیکس بیس بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

تازہ ترین