• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ نے قتل کے دو ملزمان کو 15سال بعد بری کردیا

اسلام آباد(ایجنسیاں)سپریم کورٹ نے قتل کے دو مختلف مقدمات نمٹاتے ہوئے دوملزمان غلام مصطفی اورمنصور سکندرکو 15سال بعد بری کردیا۔پہلے مقدمہ میں ملزم غلام مصطفےٰ پرلانڈھی کراچی میں فضل حسین اورزاہدہ پروین کوقتل کرنے کاالزام تھا جبکہ دوسرے مقدمہ کے ملزم منصور سکندر پر 2002میں فیصل آباد کے علاقہ ڈجکوٹ میں ظفرعباس کو قتل کرنے کاالزام تھا۔

دوسرے مقدمہ کی سماعت کے دوران ڈپٹی پراسکیوٹر محمد جعفرنے استغاثہ کے مقدمہ کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ اس مقدمے میں گواہان وقوعہ کے قریب دربار پر فاتحہ خوانی کے لیے گئے تھے، جس پر جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کاریمارکس میں کہنا تھا کہ درباروں پر فاتحہ خوانی سے جنت نہیں ملے گی، جنت سچ بولنے سے ملے گی، مدعی اس طرح کے مقدمات میں جھوٹ کاپلندہ بنالیتے ہیں اور بدقسمتی سے عدالتیں بھی جھوٹی شہادتوں کوتسلیم کرلیتی ہیں۔

تازہ ترین