| |
Home Page
بدھ 24 ربیع الاوّل 1439ھ 13 دسمبر2017ء
August 12, 2017 | 12:00 am
کوئی بھی قربانی دینی پڑےامن اور قانون کی حکمرانی بحال کرینگے، آرمی چیف

Todays Print

کوئی بھی قربانی دینی پڑےامن اور قانون کی حکمرانی بحال کرینگے، آرمی چیف

کراچی(نیوزڈیسک)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہےکہ کوئی بھی قربانی دینی پڑے، امن اورقانون کی حکمرانی بحال کریں گے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ تیمر گرہ میں آپریشن کے دوران شہید ہونے والے میجر علی سلمان کے گھر گئے اور اہل خانہ سےتعزیت کی، جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئی خطرہ قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتا،قوم متحد اور پرعزم ہے اور اپنے ہیروز کا احترام کرتی ہے ۔