• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کروڑوں روپے مالیت کا الیکٹرانکس سامان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کسٹمز انٹیلی جنس کراچی اے ایس ونگ نے کمپیوٹر اسکریپ کی آڑ میں کروڑوں روپے مالیت کا الیکٹرانکس کا سامان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 2افراد کو گرفتا ر کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے کسٹمز انٹیلیجنس اے ایس او کے سیف ہاشمی اور اکمل ہاشمی نے  پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتا یا کہ ملزمان نے سمبڑیال میں واقع اپنی انڈسٹری کے لیے کمپیوٹر اسکریپ امپورٹ کیا تھا تاہم اس میں اسکریپ کی بجائےموبائل فون ،ٹیبلٹ،ڈش ریسور،ایل ای ڈی ،پینٹ مارکر ،نیڈل اور ٹی وی بورڈ وغیرہ اسمگل کیے گئے تھے ملزمان نے سمبڑیال کے لیے ٹی پی پاس حاصل کر رکھا تھا اس طرح وہ سامان امپورٹ کرتے ٹرانسپورٹر سے ملکر کراچی میں یہ سامان گودام یا چھوٹے ٹرک میں اتار کر ان میں اسکریپ بھر کر سمبڑیال روانہ کر دیتے تھے۔ اے ایس اوانچارج نے بتایا کہ ضبط کیے جانے والے سامان کی مالیت 17کروڑ روپے کے قریب ہے۔ انھوں نے بتایاکہ پکڑے جانے والے اصل ملزمان نہیں بلکہ کیریر ہیں ،اصل ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوشش کریں گے۔ابتدائی تفتیش میں یہ بات نظر آتی ہے کہ ملزمان پہلے بھی اس طرح کی سر گرمی میں ملوث رہے ہیں۔

تازہ ترین