• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی یوتھ زون الحدید کے زیر اہتمام دو روزہ جشن آزادی فیسٹیول

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی یوتھ زون الحدید کے زیر اہتمام دو روزہ جشن آزادی فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس میں نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی تقریب کے مہمان خصوصی جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان اور جماعت اسلامی یوتھ پاکستان کے صدر زبیر گوندل تھے دوروزہ تقریب میں گلشن حدید میں ریلی نکالی گئی جبکہ آزادی کنونشن میں اسپورٹس اور دیگر شعبے میں نمایاں کاگردگی کا مظاہرہ کرنے والے افراد میں پرائڈآف پاکستان ایوارڈ تقسیم کیے گئے امیر جماعت کراچی حافظ نعیم الرحمان اور زبیر گوندل نے نماں کاگردگی پر ایوارڈ تقسیم کیے اس موقع پر حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا دفعہ 62/63 کو ختم کرنے والے جان لیں کہ اب چوروں کی کوئی جائے پناہ نہیں میرا چور زندہ باد تیرا چور مردہ باد کو نوجوان دفن کردیں گے صدر جےآئی یوتھ زبیر گوندل نے تقریب کو سراہتے ہوئے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی ۔

تازہ ترین