• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سٹورٹ براڈ کو انگلینڈ کا دوسرا کامیاب بولر بننے کیلئے مزید5وکٹیں درکار

برمنگھم (نیوز ڈیسک) انگلش ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بولر سٹورٹ براڈ کو ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں سابق ہم وطن بولر این بوتھم کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ توڑنے کے لیے مزید5وکٹیں درکار ہیں، اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ براڈ آج سے ویسٹ انڈیز کے خلاف شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں بوتھم کا ریکارڈ توڑ لیں گے، اگر براڈ کامیاب ہوئے تو وہ زیادہ ٹیسٹ وکٹیں لینے والے انگلینڈ کے دوسرے اور دنیا کے16ویں بولر بن جائیں گے۔ بوتھم نے383وکٹیں لے رکھی ہیں، جبکہ براڈ نے379وکٹیں لی ہوئی ہیں۔ انگلینڈ کی جانب سے زیادہ وکٹیں لینے کا اعزاز جیمز اینڈرسن کو حاصل ہے، جنہوں نے487وکٹیں لے رکھی ہیں۔ جبکہ ٹیسٹ کی تاریخ میں زیادہ وکٹیں لینے کا عالمی اعزاز متھایا مرلی دھرن کو حاصل ہے، جنہوں نے800وکٹوں کا سنگ میل عبور کر رکھا ہے۔

تازہ ترین