• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیکب آباد:پشین دھماکے میں شہید اہلکار فوجی اعزازکےساتھ سپردخاک

جیکب آباد(نامہ نگار)پشین دھماکے میں شہید ہونے والے فوجی اہلکارکوجیکب آبادمیں فوجی اعزازکے ساتھ سپردخاک کیا گیا۔قبل ازیں  نمازجنازہ میں بریگیڈیئر سمیت شہریوں کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔اس موقع پرپاک  فوج کے  دستے نے سلامی دی۔تفصیلات کے مطابق پشین بم دھماکے میں شہید ہونے والے جیکب آبادکے رہائشی فوجی جوان رسول بخش بروہی کا جسدخاکی  کوئٹہ سے جیکب آباد لایا گیا۔عید گاہ میں پیر سید اعجازشاہ کی امامت میں شہید فوجی اہلکارکی نمازجنازہ اداکی گئی جس میں پاک فوج کےبریگیڈیئرنوشیروان اورمیجرسیف الرحمن سمیت شہریوں کی  بڑی تعداد نے شرکت کی۔شہیداہلکارکو پنو عاقل کینٹ کے فوجی دستے نے سلامی دی اورفوجی اعزازکے ساتھ جنرل جان جیکب قبرستان میں شہید جوان کی تدفین کی گئی۔اس موقع پر چیف آف آرمی اسٹاف اور صدرپاکستان کی جانب سے شہید اہلکارکی قبر پر گلدستے پیش کیے گئے۔یاردرہے13اگست کو کوئٹہ میں پشین اسٹاپ دھماکے میں 8فوجی جوانوں سمیت 15افراد شہیدہوئے تھے ۔ 

تازہ ترین