• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طورخم بارڈر پرپاک افغان سیکورٹی حکام کے درمیان تحائف کا تبادلہ

لنڈیکوتل (نمائندہ جنگ ) طورخم بارڈر پرپاکستا ن  افغان بارڈر سیکورٹی حکا م کے درمیان تحائف کا تبادلہ ہوا، پاکستانی سیکورٹی حکام نے افغانستان کی 98 ویں یوم آزادی کے موقع پر پھول اور مٹھائی کے تحائف پیش کئے ،کرنل مبشر نے تحائف آئی جی ایف سی میجر جنرل شاہین مظہر کی ہدایت پر افغان بارڈر انچارج کرنل نثار اور سرحد ی امنیت انچارج ہدایت اللہ کو دیئے اور کراسنگ پوائنٹ پر خوشگوار موڈ میں مختصر تبادلہ خیال کیا اور ایک دوسرے کو تعاون کی یقین دہانی کرائی،سیکورٹی کے سخت انتظامات بھی کئے گئے تھے، کرنل مبشر نے افغان ہم منصب کو  یقین دلایا کہ پاکستان اور افغانستان دو مسلمان برادر ہمسایہ ممالک ہیں،دونوں کی خوشی اورترقی ایک دوسرے کے ساتھ جڑی ہو ئی   ہے ،اس موقع پر افغان بارڈر حکام نے بھی بتایا کہ دہشتگردی پاکستان اور افغانستان کا مشترکہ  مسئلہ ہے اور اس فساد کو جڑ سے ختم کر نے کے لئے مشترکہ طور پر کوششیں کرینگے،بعد ازاں افغان نوجوانوں نے طورخم بارڈر آکر افغانستان کے یوم استقلال کے حوالے سے نعرے لگائے اورخوشی کا اظہار کیا۔

تازہ ترین