• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنجھار گوٹھ میں مبینہ پولیس مقابلہ،3ڈکیت ہلاک،اسلحہ بر آمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سپر ہائی وے کے قریب مویشی منڈی میں آنے والے شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے 3ڈکیت مبینہ پولیس مقابلے میں مارے گئے،تفصیلات کے مطابق سائٹ سپر ہائی وے تھانے کی حدود جنجھار گوٹھ میں ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب پولیس کو ایک شہری نے اطلاع دی کہ موٹر سائیکل سوار 3مسلح ملزمان اس سے نقدی اور دیگر سامان چھین کر فرار ہو گئے ہیں جس پر پولیس نے مدعی کو ساتھ بٹھا کر ملزمان کی تلاش شروع کردی،پولیس کے مطابق اسی دوران کچھ فاصلے پر ملزمان پولیس کو نظر آگئے جس پر پولیس نے ملزمان کو روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے پولیس موبائل پر فائرنگ کردی،پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہو ئے 3ملزمان کو ہلاک کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ، نقدی ،لوٹا ہوا سامان اور چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد کرلی،پولیس نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے ایک ملزم کی شناخت محب اللہ کے نام سے ہوئی ہےجو نور محمد گوٹھ کا رہائشی ہے جبکہ دیگر دو ملزمان کی شناخت کی کوشش کی جا رہی ہے،پولیس نے مزید بتایا کہ ملزمان کئی روز سے مویشی منڈی آنے والے شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے ۔ 

تازہ ترین