• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹریٹ کرائم میں اضافہ شہریوں کیلئے وبال بن گیا ، یعقوب شہباز

کراچی (اسٹا ف رپورٹر) شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے نائب صدر و پولیٹیکل سیکرٹری محمد یعقوب شہباز کا کہنا ہے کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم میں اچانک ہونے والااضافہ شہریوں کے لئے وبال بن گیا ہے روزانہ کی بنیادو پر جرائم پیشہ افراد شہریوں کو لاکھوں روپے نقدی اور قیمتی اشیاء سے دن دہاڑے محروم کردیتے ہیں اور با آسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوجاتے ہیں جبکہ پولیس اہلکار بھی اسٹریٹ کرمنلز کے آگے بے بس نظر آتے ہیں کراچی کے مختلف علاقے جن میں ملیر،شاہ فیصل کالونی،گلشن اقبال،نارتھ ناظم آباد،فیڈرل بی ایریا سمیت دیگر مقامات جرائم پیشہ افراد کا آسان ہدف بنے ہوئے ہیں جس سے شہریوں میں احساس محرومی بڑھ رہا ہے اگر شہر بھر میں اسٹریٹ کرائم کی یہی صورتحال بر قرار رہی تو عوام کا اعتماد اداروں سے ختم ہوجائے گا ۔

تازہ ترین