• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشترکہ مفا دات کونسل کا اجلاس 23اگست کوطلب کرلیا گیا

اسلام آباد ( رانا غلام قادر ) مشترکہ مفا دات کی کونسل کا 32واں اجلاس 23 اگست کو وزیر اعظم آفس اسلام آباد میں طلب کیا گیا ہے۔اجلاس میں قومی واٹر پا لیسی کی منظوری دی جا ئے گی۔ بلوچستان حکومت کی اس شکایت پر غور کیا جا ئے گا کہ اسے کر تھر کینال اور پٹ فیدر کینال کیلئے اس کے حصہ سے کم  پا نی سپلائی کیا جا ر ہا ہے۔یہ تجویز زیر غور آئے گی کہ جہاں سے گیس نکلتی ہے اس گیس فیلڈ کے پانچ کلو میٹر کے اطراف کی آ با دیوں کو گیس سپلائی کی جا ئے۔18ویں ترمیم کے بعد وزارت محنت و افرادی قوت کی تحلیل کے بعدورکرز ویلفیئر فنڈ اور ای او بی آئی کے ملازمین کی حیثیت کے تعین پر غور کیا جا ئے گا۔

مالیاتی رابطہ کمیٹی کے قیام کی منظوری دی جا ئے گی۔ سندھ حکومت کی جانب سے آئین کے آرٹیکل 154 پر عمل درآمد  پر غور کیا جا ئے گا۔کراچی شہر کو پانی کی فراہمی کیلئے کے فور پراجیکٹ کیلئے 650 ملین گیلن یو میہ پانی کی اضافی تخصیص کی تجو یز زیر غورآئے گی۔بزرگ شہر یوں کے استحقاق کا پیکج زیر غور آئے گا۔ کونسل کے دو مئی کے اجلاس کے فیصلوں پر عملدرآ مد کا جائزہ لیا جا ئے گا۔

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اجلاس کی صدارت کریں گے ۔ چاروں وزرائے اعلیٰ شرکت کریں گے۔ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں حا لیہ مردم شماری کے ابتدائی نتائج کی رپورٹ بھی پیش کی جا ئے گی۔

تازہ ترین