• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد، آن لائن کیب سروسز کیخلاف سیکڑوں ٹیکسی ڈرائیوروں کا مظاہرہ

اسلام آباد(صباح نیوز) ٹیکسی یونین نے آن لائن کیب سروسز کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے راول ڈیم چوک کو بلاک کردیا۔اتوار کو اسلام آباد میں ٹیکسی یونین نے اوبر اور کریم سمیت آن لائن کیب سروسز پر پابندی لگانے کے لیے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ مظاہرین نے راول ڈیم چوک کوبلاک کردیا جس کے باعث مری اوراسلام آباد جانے والی سیکڑوں گاڑیاں پھنس گئیں۔

مظاہرین کی پولیس کے ساتھ تلخ کلامی کے بعد حالات کشیدہ ہو گئے جس پرپولیس نے آنسوگیس کے شیل منگوا لئے۔ احتجاج کے دوران مظاہرین نے ایک آن لائن ٹیکسی کو روک کر گاڑی کے شیشے توڑ دئیے اور ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنانے کی کوشش کی تاہم موقع پر موجود پولیس نے اسے بچایا اور صورت حال کو قابو کرلیا۔ احتجاجی مظاہرین آن لائن کیب سروسز پر پابندی لگانے کا مطالبہ کررہے تھے۔

تازہ ترین