• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسجد اقبا ل چو تھی با ررینکنگ اسنو کر ٹا ئٹل حا صل کر نے میں کا میا ب

کراچی (شکیل یامین کانگا /اسٹاف رپورٹر) اسجد اقبال چوتھی بار این پی بی رینکنگ اسنوکر ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ نیشنل بینک اسپورٹس کمپلکس میں کھیلی جانے والی چیمپئن شپ کے فائنل میں نمبر دو سیڈ اسجد اقبال اور شاہد آفتاب کے درمیان بیسٹ آف ففٹین مقابلہ ساڑھے4گھنٹے سے زائدجاری رہا جس میں اسجد نے 8-4 سے فتح اپنے نام کی۔ نمبر دو سیڈ اسجد اقبال چوتھی بار این بی پی ایونٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔

نیشنل بینک کے سربراہ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے، انہوں نے اسجد اقبال کو فاتح ٹرافی اور ساٹھ ہزار روپے کی انعامی رقم جبکہ شاہد آفتاب کو 35 ہزار روپے اور ٹرافی دی۔ سیمی فائنلسٹ کو پندرہ پندرہ ہزار، بڑا بریک اور کوارٹر فائنل میں پہنچے والوں کو پانچ پانچ ہزار روپے دیئے گئے۔ ٹورنامنٹ کی مجموعی انعامی رقم ایک لاکھ ساٹھ ہزار روپے تھی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بڑے فخر کی بات ہے کہ اسنوکر کھلاڑیوں نے جشن آزادی سے پہلے عالمی اسنوکر ٹائٹل جیت کر قوم کو بڑی خوشی دی۔ این بی پی ٹائٹل ہمارے ہی کھلاڑی اسجد اقبال نے حاصل کیا اس پر اور بھی خوشی ہوئی کہ ہمارے ادارے نے صحیح کھلاڑیوں کو ملازمت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ کھلاڑیوں کی تنخواہوں میں اضافہ اور مختلف ٹیموں میں نئے کھلاڑی شامل کئے جائیں گے۔ انہوں نے جونیئر چیمپئن محمد نسیم اختر کو دو سال کیلئے اور بابر مسیح کے تمام اخراجات اٹھانے کا اعلان کے ساتھ نیشنل بینک اسپورٹس کمپلکس میں ملٹی نیشنل بینڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، باسکٹ بال تین کورٹ بنائے جائیں گے۔

تقسیم انعامات میں پی بی ایس اے کے صدر منور شیخ، سینئر وائس پریزیڈنٹ جاوید عبدالکریم، عبدالقادر میمن، نیشنل بینک اسپورٹس کے سربراہ اویس اسد خان، انور فاروقی، غلام محمد خان اور دیگر موجود تھے۔

تازہ ترین