• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان پر الزامات‘ عدالت نے عائشہ گلالئی سے 16اکتوبر تک جواب طلب کر لیا

Todays Print

 لاہور(صباح نیوز)لاہور کی سیشن عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر الزامات کے خلاف تحریک انصاف کے منحرف رہنما کی درخواست پر عائشہ گلالئی سے جواب طلب کرلیا۔تحریک انصاف کی منحرف رکن عائشہ گلالئی نے عمران خان پر الزام عائد کیا تھا کہ ان کے ہوتے ہوئے تحریک انصاف میں خواتین کی عزت محفوظ نہیں تاہم پارٹی قیادت کی جانب سے تمام الزامات کی تردید کی گئی۔

تحریک انصاف کے رہنما جاوید بدر نے لاہور کی سیشن کورٹ میں درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ عائشہ گلالئی نے تحریک انصاف کی قیادت پر بے بنیاد الزامات لگائے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت عائشہ گلالئی کو الزامات پر معافی مانگنے اور 30 ملین روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے۔عدالت نے درخواست قابل سماعت قرار دیتے ہوئے عائشہ گلالئی سے 16 اکتوبر تک جواب طلب کرلیا۔

تازہ ترین