• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلینڈ نے پہلا ون ڈے جیت لیا، بیئرسٹو کی سنچری

مانچسٹر ( نیوز ایجنسیز) انگلینڈ نے پہلے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں ویسٹ انڈیز کو 7وکٹ سے شکست دے دی ۔ بارش کے سبب 42 اوور فی اننگز تک محدود میچ میں ناکام ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 9 وکٹ پر 204 رنز بنائے تھے۔ جواب میں ہوم ٹیم نے جونی بیئرسٹو کے ناقابل شکست 100 رنز اور جوروٹ کی 54 رنز کی اننگز کی بدولت ہدف 30 اوورز 3 وکٹ پر حاصل کرلیا ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان اگلا میچ 21 ستمبر کو ناٹنگھم میں کھیلا جائے گا۔

تازہ ترین