• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوئٹزرلینڈ، ہزاروں یورو میں بہائے جانے کی تحقیقات

برن (نیوز ڈیسک)سوئٹزرلینڈ کے پراسیکیوٹرز جینوا میں دسیوں ہزار یورو کے ٹوائلٹ میں فلش کردیئے جانے کے معاملے کی تفتیش کررہے ہیں۔ پانچ سو یورو کے نوٹ یو بی ایس بینک اور اس کے پاس کے تین ریستورانوں کے ٹوائلٹس میں پائے گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سے ملحق پائپ لائنز کے پھنس جانے کے بعد اس کی مرمت اور صفائی پر مبینہ طور پر ہزاروں سوئس فرینک خرچ ہوئے۔ یورو کے بڑے کرنسی نوٹ غیرقانونی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے خدشے کے تحت 2018ء میں واپس لئے جانے والے ہیں۔ بہرحال وہ قانونی ٹینڈر کے طور پر جائز رہیں گے لیکن ان کے استعمال کے متعلق یورپی کمیشن کی تحقیقات رپورٹ کے بعد یورپین سینٹرل بینک اب ان کا چھپائی بند کردے گا۔

تازہ ترین