• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محرم میں عزاداران کو تمام سہولتیں بہم پہنچائیں گے،ملک فیاض

کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین ڈی ایم سی سائوتھ ملک محمد فیاض نے کہا ہے کہ عزاداران حضرت امام حسینؓ کو ماہ محرم الحرام کے دوران تمام تر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی خصوصی طورپر ترجیحی بنیادوں پر جاری رکھی جائے گی ا س ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت کی گنجائش نہیں ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے محرم الحرام کے انتظامات کے سلسلے میں کھارادر میں خوجہ شیعہ اثناء عشری جامع مسجد کے ایڈمنسٹریٹر انور حسین و دیگر سے ملاقات کے موقع پرکیا چیئرمین ملک محمد فیاض کا کہنا تھا کہ محرم کا مہینہ ہمیں قربانی اور برداشت کے ساتھ ساتھ بھائی چارے اور باہمی اتحادکا درس دیتاہے۔

تازہ ترین