• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک شہر میں دو جلسے عمران خان دو پارٹی دھڑوں میں پھنس گئے ،تحریک انصاف مکمل طور پر یکجا ہے،ترجمان

اسلام آباد،جہلم(خبر نگار،آئی این پی)ایک شہر میں دو جلسے عمران خان اپنے دو پارٹی دھڑوں میں پھنس گئے ۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی جہلم آمد دو کزن فواد چوہدری اور چوہدری ثقلین کی مخاصمت پر دو جلسے ہو ئے۔عمران خان نے پہلے فواد چوہدری کے علاقے لدھڑ میں جلسہ کیا لدھڑ میں فواد چوہدری کے جلسے کو ورکرز کنونشن کا نام دیا۔  جہلم کے علاقے میں ہونے والے فواد چوہدری کے جلسے کو ورکرزکنونشن اور دینہ میں ہونے والے چوہدری ثقلین کے جلسے کو جلسہ قراردے دیا گیا ۔ پپو اب تو ادھر آجا ،دینہ میں اسٹیج پر دہائیاں سارا شہر امڈ آیا ۔

دریں اثناء  ترجمان پی ٹی آئی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ تحریک انصاف مکمل طور پر یکجا اور نئے پاکستان کی تعمیر میں یکسو ہے۔ ایک ہی دن میں ایک سے زائد پروگراموں سے چیئرمین تحریک انصاف کا خطاب نئی بات نہیں ۔ ملک کے کونے کونے سے عوام اپنے محبوب قائد کو مدعو کرنا چاہتے ہیں۔ ظہرانے میں شرکت ، ورکرز کنونشن اور جلسہ عام سے خطاب سب معمول کے مطابق تھا ۔ اختلاف اور تقسیم کی خبریں تراشنے والوں کے ہاتھ شرمندگی کے سوا کچھ نہیں آئے گا۔ 

تازہ ترین